اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، عالمی سطح پر ایک با اثر شخصیت شمار ہوتے ہیں۔ یہ بات چین کے ایک کثیرالاشاعت اخبار گلوبل ٹائمز نے کہی ہے جس نے ایرانی صدر کو دوہزار تیرہ کی بااثر شخصیت کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔ گلو بل ٹائمز نے آج کی اشاعت میں ایک تصویری رپورٹ پیش کی ہے جس میں ایران کے صدارتی انتخابات میں جناب حسن روحانی کی کامیابی کو دنیا کے اہم ترین واقعات میں قرار دیتے ہوئے انہیں دوہزار تیرہ میں دنیا کی بااثر شخصیت میں شمار کیا ہے۔ چين کے اس اخبار نے صدر جناب حسن روحانی کے علاوہ امریکی صدر باراک اوباما، جنوبی افریقہ کے آنجہانی صدر نلسن منڈیلا اور جرمن چانسلر انجیلامر کل اور امریکی جاسوسی کا راز فاش والے ایڈورڈ اسنوڈن کو بھی دنیا کی بااثر شخصیتوں میں شمار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 496519
جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، عالمی سطح پر ایک با اثر شخصیت شمار ہوتے ہیں۔